راولپنڈی(اے بی این نیوز )شیخ رشید کی لیگل ٹیم سے ملاقات ہو ئی جس میں انہوں نے اپنے وکیل وکیل نعیم کے ذریعے انکشاف کیا کہ مجھے پانچ لوگ مروانا چاہتے ہیں، میرے اوپر پورے پاکستان ایف آئی آر ہو رہی ہیں،وکیل کے مطابق شیخ رشید نے کہا اگر میں مر جاوں تو نواز شریف ،شہباز شریف ،آصف زرداری ،رانا ثناء اللہ،بلاول بھٹو ایف آئی آر دیں،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے وکیل نعیم کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔















