راولپنڈی ( اے بی این نیوز )بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر ِ انتظام منعقد ہونے والا امتحان میٹرک فرسٹ اینول 2023جو کہ مورخہ یکم اپریل بروز ہفتہ شروع ہو رہا ہے مذکورہ امتحان کے لئے فول پروف انتظامات کئے جار ہے ہیں پروفیسر ناصر محمود اعوان،کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ ابھی تک تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا میٹرک کے داخلہ فارم بھجوانے کا ڈبل فیس کے ساتھ شیڈول جاری ہے آج تک تعلیمی بورڈ راولپنڈی کو 246697 امید واروں نے امتحان میں شرکت کیلئے آن لائن داخلہ فارم جمع کرا دئیے ہیں بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر ِ انتظام منعقد ہونے والا امتحان میٹرک فرسٹ اینول 2023جو کہ مورخہ یکم اپریل بروز ہفتہ شروع ہو رہا ہے مذکورہ امتحان کے لئے فول پروف انتظامات کئے جار ہے ہیں پروفیسر ناصر محمود اعوان،کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ ابھی تک تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا میٹرک کے داخلہ فارم بھجوانے کا ڈبل فیس کے ساتھ شیڈول جاری ہے آج تک تعلیمی بورڈ راولپنڈی کو 246697 امید واروں نے امتحان میں شرکت کیلئے آن لائن داخلہ فارم جمع کرا دئیے ہیں ان کے مطابق راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے یکم اپریل سے شروع ہو نے والے فرسٹ اینول امتحان کیلئے ریجن بھر میں گر لز اور بوائز کے تقریباً400 امتحانی سنٹرز کے سپر نٹنڈ نٹس، ڈ پٹی سپرنٹنڈ نٹس اور نگران عملہ کی ڈیوٹیاں لگانے کا عمل شروع کردیا ہے تمام امتحانی عملہ جو کہ میٹرک فرسٹ اینول 2023 کے لئے تعینات کیا جائے گا ان کی سپیشل برانچ سے ویریفیکیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے میری پوری کو شش ہو گی کہ ایماندار اور دیانتدار عملہ تعینا ت کر سکوں جو کہ طلبہ و طالبات کو بہترین امتحانی سہولیات میسر کر سکے۔ امیدواروں کی طرف سے جمع ہو نے والے داخلہ فارم کی جانچ پڑتال کاعمل جاری ہے یاد ر ہے کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی نئی پالیسی کے تحت میٹرک کے فرسٹ اور سیکنڈ ا ینول کے تحت امتحانات لئے جائیں گے۔اس سے قبل سپلیمنٹری امتحان میں صرف کمپارٹمنٹ مضامین کا امتحان لیا جا تا تھا۔اب نئی پالیسی کے مطابق سیکنڈ اینول میں جزوی یا مکمل امتحان دینے والے طلبہ بھی شریک ہو سکیں گے امتحان سے تقریبا پندرہ دن پہلے ڈیٹ شیٹ اور رولنمبرسلپیں آن لائن جاری کر دی جائیں گی (جو کہ بورڈ کی ویب سائیٹ www.biserawalpindi.edu.pk ڈاؤن لوڈ کی جاسکیں گی) بورڈ ویب سائیٹ سے امیدوار اپنا بے فارم یا آن لائن داخلہ فارم نمبر درج کر کے ڈاون لو ڈ کر سکتا ہے ریگولر امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے ادارے کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دی جائیں گی جبکہ پرائیویٹ امیدواران کی رو ل نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پردیئے گئے پتہ پر ارسال کی جائیں گی۔داخلہ کے سلسلہ میں کسی بھی دشواری یا معلومات کے لئے کنٹرولر امتحانات سے رابطہ کیا جا سکتا ہے
















