اہم خبریں

کالجزکو کوئی نئی افیلیشن نہیں دی جائے گی، پاکستان کی ساری یونیورسٹیوں کوپابند کر دیا گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کو چیئرمین ایچ ای سی نے بتایا ہے کہ پاکستان کی ساری یونیورسٹیوں پر پابندی لگا دی ہےکہ کالجزکو کوئی نئی افیلیشن نہیں دی جائے گی،کمیٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور آئندہ اجلاس میں نہ آنے پر وائس چانسلر کے سمن جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم کا چیئرمین سید مخدوم سمیع الحسن گیلانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اوپن انٹرنیشنل یونیورسٹی آف کمپلیمنٹری میڈیسنز کولمبو سری لنکا سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا، ایچ ای سی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ کوئی بھی ملک ماننے کو تیار نہیں کہ یہ ہماری یونیورسٹی ہے،چیئرمین ایچ ای سی نے بتایا کہ پاکستان کی ساری یونیورسٹیوں پر پابندی لگا دی ہےکہ کوئی نئی افیلیشن نہیں دی جائے گی،اجلاس میں انجینئرنگ کونسل کی جانب سے ہنگری کی یونیورسٹیوں کی ڈگریاں تسلیم نہ کرنے سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آیا، چیئرمین ایچ ای سی نے بتایا کہ ہنگری نےسکالرشپس آفر کیں اس میں انجینئرنگ کے پروگرام بھی تھے،ہماری انجینئرنگ کونسل نے کہا ہم ان کو ریکگنائز نہیں کرتے،انجینئرنگ کونسل کو اپنے بورڈ میں جاکر مسئلے کا حل نکالنا چاہئے

متعلقہ خبریں