راولپنڈی (اے بی این نیوز )شیخ راشد شفیق کی جانب سے جاری ایک ویڈیو پیغام ان کا کہنا ہے شیخ رشید کے بارے معلومات نہیں دی جا رہیں ،،،گزشتہ روز طویل ملاقات میں شیخ صاحب نے بتایا کہ انہیں ٹارچر کیا جا رہا ہے، شیخ راشد راشد بولے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد بھی تاحال ہمیں نہیں معلوم انہیں کہاں رکھا گیا ،شیخ رشید دل کے مریض ہیں ان پر کورونا کا بھی اٹیک ہو چکا ہے ،ادویات اور کھانا نہیں دینے کی اجازت دی جا رہی اور نہ ان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے،،، راشد شفیق بولے شیخ رشید پر تاریخی ظلم جاری ہے ،،، عدالت نے 6 فروری تک ریلیف دیا آج ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیلئے جا رہا ہوں ، انصاف کی امید ہے۔















