اسلام آ باد (اے بی این نیوز )بھارت مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہےاس نے غیر کشمیریوں کو کشمیر میں جائدادیں خریدنے اجازت دی،پاکستان کو بطور قوم مقبوضہ کشمیر پر تشویش ہے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ کا یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریب میں خطاب ،انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور خاص طور پر جنیوا کنونشن کی خلافت ورزی کی۔ بی جے پی کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہو گی، یہ پالیسی نہ کشمیری قبول کرتے ہیں اور نہ ہی پاکستانی قوم قبول کر تی ہے، دنیا کو چاہیے وہ بھارت کو کشمیر میں بربریت سے خبردار کرے















