اسلام آباد (اے بی این نیوز ) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی،ملاقات میں اقتصادی تعاون، تجارتی اقدامات اور سرمایہ کاری کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،امریکی سفیر نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ممالک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی سفیر نے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی کوششوں کو بھی سراہا،دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔















