اہم خبریں

ایف آئی اے کے ساتھ وفاقی پولیس کو بھی انٹرپول تک رسائی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مفرور ملزمان کو بیرون ملک سے واپس لانے کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ وفاقی پولیس کو بھی انٹرپول تک رسائی دینےکا فیصلہ کرلیا گیا۔اعلامیے کے مطابق وفاقی پولیس ملزموں کی حوالگی کیلئے انٹرپول سے معلومات کا تبادلہ کرسکے گی۔ احکامات پر عملدرآمد کےلیے وفاقی پولیس کے لیےایف آئی اے انٹر پول سیکشن میں الگ کاؤنٹر بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں