اہم خبریں

پشاور خودکُش دھماکے میں را اور اسرائیلی ایجنسی کے ملوث ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے پشاور خودکُش دھماکے میں را اور اسرائیلی ایجنسی کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ سپہ سالار سنجیدہ اور پروفیشنل ہیں، امن کا خواب پورا کریں گے۔مفتی عبدالشکور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے دہشت گردی کا مسئلہ حل کرنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے پر قومی اتفاق رائے کو ناگزیر قرار دیا ۔ کہتے ہیں یہ مسئلہ مذہبی نہیں بیرونی سازشوں کا جال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشنز سے کچھ نہیں ہوا ، سیاسی اور فوجی قیادت کو مل کر کوئی نیا حل سوچنا ہو گا۔ معاشی اور امن و امان کی صورتحال عام انتخابات میں بڑی رکاوٹ قرار دیدیا۔

متعلقہ خبریں