اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کو آئین اور قانون کا سامنا کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آئین اور قانون کا سامنا کرنا چاہیے، خان نے جیلوں میں ڈال کر لوگوں کے الیکشنز کروائے، ان کی اگر اہلیت پر سوال اٹھے ہیں تو یہ پہلا کیس نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی یہ کیس چلتے رہے 25 سے 30 ارکان نااہل ہو چکے ہیں؛ جعلی ڈگری، دوہری شہریت پر لوگوں کو نا صرف نااہل کیا تھا بلکہ کرپٹ پریکٹسز کے کیسز بنائے گئے تھے۔ ان لوگوں کو سزائیں ہوئی کچھ جیل میں رہے کچھ کی ضمانت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بے گناہ ہوئے تو عدالت بری کردے گی وہ عدالت جائیں تو سہی، توشہ خانہ رولز بنانے کیلئے کابینہ نے معاملہ کمیٹی کو ریفر کر دیا ہے، کابینہ نے رولز بنانے کیلئے سب کمیٹی بنا دی ہے، سب کمیٹی دنیا میں بہترین پریکٹسز دیکھ کر رولز بنائے گی۔















