اہم خبریں

صدر نے بیرسٹر شہزاد عطا الہی کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت نے بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ کو منصور عثمان اعوان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 اور رولز آف بزنس کے تحت دی۔خیال رہے کہ یہ عہدہ سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کے استعفیٰ کے بعد سے خالی تھا ۔ سپریم کورٹ نے کئی مواقع پر اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر سرکاری وکلا کی سرزنش کی تھی۔

متعلقہ خبریں