اہم خبریں

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں ایک خاتون نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے وہاں موجود ڈی ایس پی کو تھپڑ بھی جڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرخاتون کی کار کو روکا گیا تو اس خاتون ناصرف پولیس افسر کےساتھ بدتمیزی کی بلکہ پولیس افسر کو دھکے دیے اور تھپڑ بھی جڑ دیا۔پولیس افسرسے بدتمیزی پرخاتون کوقریبی تھانے لے جایا گیا جہاں خاتون کے رشتہ داروں کی جانب سےمعذرت،بیچ بچاؤ کے باعث معاملہ رفع دفع کردیا گیا۔اس حوالے سے ٹریفک پولیس حکام نے کہا کہ خاتون نےغلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کرلی جس کےباعث قانونی کاروائی نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں