لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب کے عوام کے لئے بڑی خبر،برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی۔ببب
پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی گئی ۔
پنجاب بھر میں برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلا معاوضہ کرائی جاسکے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر برتھ اور ڈیتھ کمپیوٹرائزڈ سر ٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا ۔ شہری یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7سال تک بلامعاوضہ اندراج کراسکتے ہیں ۔
پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کردی گئی ۔ مریم نواز نے کہا کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
سروسز کے حصول کیلئے ڈیتھ او ربرتھ ڈیجیٹل سر ٹیفکیٹ لازم ہے۔ پنجاب کے شہری برتھ اور ڈیتھ کا بروقت اندراج کرا کراپنے شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :ہم پاکستان کیخلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے،بھارتی دفاعی ماہرین نے شکست تسلیم کر لی















