اہم خبریں

پاکستان اور بھارت میں سیز فائر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارنےتصدیق کر دی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) – پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر پر اتفاق ہو چکا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے کوششیں کی ہیں اور ان اقدامات کے دوران کبھی بھی اپنی خودمختاری یا علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اعلان کیا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں