اہم خبریں

آصف زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے گئے ، عمران خان خود دہشتگرد تنظیموں کے اتحادی ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئررہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ دوسروں پر الزام تراشی کر کے سیاست میں رہنے کی کوشش کی ، جس شخص نے آج تک شہید بی بی کے قتل کی مذمت نہیں کی وہ آصف زرداری پر دہشتگرد تنظیم پر پیسہ لگانے کا الزام لگا رہا ہے، دہشتگرد تنظیموں کے اتحادی عمران خان خود ہیں،عمران خان کی جانب سے آصف علی زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزام پر پیپلز پارٹی کے چاہنے والوں، عہدیداران اور کارکنان نے شدیدغصے کا اظہار کیا ہے۔ آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا ارداہ رکھتی ہے، اس طرح کی الزام تراشی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، عمران خان اب عدالت میں ثبوت پیش کریں یا اپنے جھوٹ پر سابق صدر زرداری سے معافی مانگیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے پیپلز پارٹی ہمیشہ دہشتگرد تنظیموں کے سامنے دیوار بن کر کھڑی رہی ہے، ہم اس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں جس کی قائد نے سرعام دہشتگردوں کو چیلنج کیا، صدر زرداری نے شہید بی بی کے وعدے کے مطابق سوات میں پاکستان کا پرچم لہرایا۔

متعلقہ خبریں