اہم خبریں

مری میں متوقع برفباری، کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کاملکہ کو ہسار کا دورہ

راولپنڈی(  اے بی این نیوز ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کاچارج لیتے ہی مری کا فوری دورہ، مری دورہ کا مقصد پیر تک متوقع بارشوں و بر فباری کا جائزہ لینا ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے ایکسپریس ہائی وے مری کے دا خلی راستے پر رک کرڈ یوٹی پرتعینات پو لیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مری میں دا خل ہونے والی ٹریفک کی تعداد اور مسافروں کو دی جانے والی ٹر یفک ایڈ وائزری کے بارے میں پو چھ گچھ کی جائے، تمام پو لیس اہلکاروں کو الرٹ ر ہنے اور کنٹرول روم سے مسلسل را بطہ میں ر ہنے کی ہدا یت کی،جناح ہال مین کنٹرول روم ،جیکا گلی، کلڈنہ اور باڑیاں کا بھی دورہ کیا۔ سڑکوں کا معائنہ، نیزٹر یفک صورتحال کا جائزہ لیا مری کے ایمر جنسی منصو بے پر سختی سے عمل کیا جائے اور ہر محکمہ اپنی ذمہ داری مکمل مستعدی اور فرض شناسی سے انجام دیں۔ انہوں نے مزید ہدایات جاری کیں کہ برف کو ہٹا نے والی تمام مشینری کو فعال رکھا اور سٹا ف کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے۔محکمہ مو سمیات کی پیش گوئی کیمطابق پیر صبح تک تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ مری میں شدید برفبا ری متو قع ہے، برفباری کی وجہ سے مری میں لینڈ سلائیڈ نگ بھی خدشہ ہے۔ غیر ضروری سفر سے پر ہیز کیا جائے۔ برفباری کے موسم کے دوران جناح ہال مری میں ضلعی کنٹرول روم قائم ہے،کنٹرول روم سے051-9269015/9269017-18 نمبر پر را بطہ کیا جا سکتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کواٹر) کے ز یر نگرانی 24 گھنٹے فعال رہنے والے اس کنٹرول روم میں پنجاب پو لیس، ٹر یفک پو لیس، ر یسکیو1122، جنگلات، آ ئیسکو، سول ڈیفنس و دیگر متعلقہ محکموں کاعملہ بھی موجود رہے گا۔ مری کے اس دورے کے مو قع پرڈپٹی کمشنر مری احمد حسن را نجھا، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) قاسم اعجازو د یگر متعلقہ افسران بھی وہاں مو جود تھے۔

متعلقہ خبریں