اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا، ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ سے صدر مملکت خطاب کریں گے۔ مشترکہ اجلاس کل سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔ مشترکہ اجلاس کے موقع پر پریس گیلری کی کوریج کرنے والے میڈیا کے نمائندوں کیلئے خصوصی دعوت نامے جاری کیے جائیں گے۔
پریس گیلری کے 12 سیشن کے لیے جاری کیے گئے کارڈ مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے کار آمد نہیں ہوں گے ۔
مزید پڑھیں :حملوں کاخدشہ،امریکہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی















