سلانوا لی (اے بی این نیوز )و ز یر مملکت برا ئے صنعت و پیداوار تسنیم ا حمد قریشی نے تحریک انصاف کے چیئرمین شیخ رشیدمراد سعید اور د یگر کی طرف سے سا بق صد ر مملکت آ صف علی زردار ی پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کے ا لزام کی شد ید مذ مت کر تے ہو ئے کہا کہ پی ٹی آئی قیا د ت کے الزا ما ت سیاسی ماحو ل خرا ب کر نے اور بلیک میلنگ کے لیے ہیں عد لیہ عمران خا ن کے بے بنیا د اور گمرا ہ کن ا لزا ما ت کا نو ٹس لے۔ا ن خیا لا ت کا اظہارانہوں نے پیپلزپارٹی ضلع سرگودہا کی مختلف تحصیلوں کے عہدیدارا ن سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سا بق صد ر مملکت آ صف علی زردار ی کے خلا ف بے بنیا د الزا ما ت غیر ذمہ دارانہ صرف خو د کو سیاسی طور پر ز ند ہ ر کھنے کی نا کا م کو شش ہے پی ٹی آئی قیا د ت یا د ر کھے کہ مستقبل صرف اور صرف پیپلزپارٹی کا ہے۔















