پشاور (اے بی این نیوز ):خیبرپختونخواحکومت نےبریج ڈیزائن کوڈ متعارف کرادیا۔ خیبرپختونخوابریج ڈیزائن کوڈمتعارف کرانےوالاپہلاصوبہ بن گیا۔ پشاور:صوبہ بھرمیں پلوں کی تعمیرکیلئےبریج کوڈمتعارف کرانےکی منظوری۔
محکمہ مواصلات وتعمیرات نےبریج ڈیزائن کوڈ منصوبہ وزیراعلیٰ کوپیش کیا۔ پلوں کی تعمیر،مرمت،ڈیزائن اوردیگرامورسےمتعلق معیارات کاتعین کردیاگیا۔ یہ کوڈ پلوں کی تعمیرکےبین الاقوامی اصولوں کےعین مطابق ہے۔
صوبےکےمخصوص موسمیاتی اورارضیاتی حالات کومدنظررکھ کرکوڈبنایاگیا۔ یہ کوڈمتعلقہ سرکاری حکام اورماہرین پرمشتمل کورورکنگ گروپ نےتیارکیا۔ کوڈکوقانونی حیثیت دینےکیلئےباقاعدہ قانون سازی بھی کی جائےگی۔
پاکستان میں بریج ڈیزائن کوڈ نہ ہونےسےپل ٹوٹنےاورگرنےکےواقعات عام ہیں۔ 2022کےسیلاب کےدوران صرف خیبرپختونخوامیں107پل ٹوٹ گئےتھے۔ 2010کےسیلاب کےدوران صوبےمیں150پلوں کونقصان پہنچا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ
کوڈمتعارف کرانےکی ضرورت بہت پہلےسےتھی۔ بریج ڈیزائن کوڈکانفاذوقت کی اہم ضرورت ہے۔ پل ٹوٹنےسےقیمتی انسانی جانوں کاضیاع،خزانےکانقصان ہوتاہے۔
مزید پڑھیں :سرکاری ملازمین کی ترقیوں کا نیا فارمولا آگیا،قوانین میں تبدیلی کر دی،جانئے کیا