اہم خبریں

محسن نقوی

محسن نقوی کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

تہران ( اے بی این نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایران کے دورے کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور اہم سفارتی پیش رفت بھی زیرِ بحث آئی۔

یہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں محسن نقوی اور عباس عراقچی کے درمیان دوسری ملاقات ہے، جسے دونوں ممالک کے قریبی روابط اور مسلسل سفارتی رابطوں کا اہم اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ نے گزشتہ روز ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے جبکہ ایران کے ساتھ مسلسل رابطے اسی پالیسی کا حصہ ہیں۔ محسن نقوی کا ایک ہفتے میں ایران کا دوسرا دورہ دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایران کا اماراتی ریاست فجیرہ کےحوالے سے اہم اعلان

متعلقہ خبریں