اسلام آباد (اے بی این نیوز) ایل این جی کی قیمتوں میں 28 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا، اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 3.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 16.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 16.04 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:عیدالاضحیٰ اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول سامنے آگیا















