کراچی ( نیوز ڈیسک )پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کراچی آئی تو نوجوان نے اہل خانہ کے اصرار پر شادی سے انکار کردیا۔32سالہ سالہ امریکی خاتون کو 19 سالہ نوجوان سے محبت مہنگی پڑگئی۔
7 سمندر پار سے خاتون دوڑی چلی آئی مگر اہل خانہ کے دباؤ پر نوجوان نے شادی سے انکار کردیا۔سیاحتی ویزہ ختم ہونے پر خاتون در در بھٹکتی رہی تو گورنر سندھ نے فریاد سنی، فلاحی ادارے کے سربراہ ظفرعباس خاتون کی مدد کے لیے پہنچے اور واپسی کا انتظام کیا۔
کراچی آنے کے لیے خاتون نے 5 اکتوبر 2024 کو پاکستان کے ویزے کے لیے رجوع کیا تھا اور اسے 9 اکتوبر کو ایک ماہ کا سیاحتی ویزا جاری کیاگیا تھا۔ خاتون شوہر سے طلاق لے کر آئی ہے اور دو بچوں کی ماں بھی ہے۔
امریکی خاتون کو فلو اور بخار کی وجہ سے ایئرپورٹ کے ایمر جنسی کلینک میں رکھا گیا ہے ۔ خاتون کو براستہ دوحہ بین الاقوامی ایئرلائن کے ذریعے آج امریکا روانہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا کرکٹ میں واپسی کا اعلان