اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ ، 24 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کا معاملہ ۔ پی ٹی آئی کے 19 ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ سے منظور ۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 19 ورکرز کی ضمانتیں منظور کر لیں ۔
تمام ورکرز کو 50,50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم ۔ پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے وکلا انصر کیانی ، سردار مصروف ایڈوکیٹ اور آمنہ علی و دیگر عدالت میں پیش کئے گئے۔