اہم خبریں

بھارت سے رہائی کےبعد 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(نیوزڈیسک) بھارت کی جیلوں میں سزائیں مکمل کرنیوالے 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔واہگہ بارڈرپر جیسے ہی پاکستانی شہری اپنی سرزمین میں داخل ہوئے خوشی سے سربسجود ہوگئے۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے پاکستانی شہریوں کو رہائی نصیب ہوگئی۔جمعرات کو17 پاکستانی شہری رہائی کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے ، بھارتی حکام نے واہگہ / اٹاری بارڈر پر پاکستانی قیدیوں کو پاکستان رینجرزپنجاب کے حوالےکیا۔ بھارت سے رہاہوکرآنیوالوں کو ہارپہنائے گئے اوران کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو خصوصی سفری دستاویزات مہیا کی گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق بھارت سے رہاہوکرآنیوالےقیدیوں نے بتایا کہ بھارتی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کے ساتھ انتہائی براسلوک کیا جاتا ہے۔ خاص طورپر تہاڑجیل میں کئی پاکستانی ایسے ہیں جن کی سزائیں مکمل ہوچکی ہیں لیکن بھارتی خفیہ ایجنسیاں ان کی رہائی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ پاکستانی قیدیوں پر بدترین جسمانی تشدد کیا جاتا ہے ، انہیں بھوکا پیاسارکھا جاتا ہے۔دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک اور بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا۔

متعلقہ خبریں