راولپنڈی(اے بی این نیوز )وکیل عمران خان فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل سہولیات کی درخواست عدالت میں دی ہے۔ عمران خان کو بچوں سے کال، ڈاکٹر کی رسائی اور کتابوں کی فراہمی سے متعلق درخواست دی ہے۔
عدالت نے ہماری درخواست منظور کی ہے۔مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانا مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ عمران خان نے مسنگ پرسن کی تحقیقات کے لیے قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے۔
کمیٹی اتوار تک اپنی رپورٹ مکمل کرے گی۔پارٹی کو مسنگ پرسن معاملہ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ میرے مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں ہیں۔پاکستان کے مسائل پر مذاکرات کی حامی بھری ہے۔
حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی سنجیدگی پر مذاکرات کی حامی بھری۔پروپیگینڈا اکاؤنٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ عمران خان نے بشری بی بی، شہداء اور عرب ممالک کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مذمت کی ہے۔ عمران خان نے کہا ہے ان اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید پڑھیں :نیا سال سب مزید بھاری ہو گا ،بڑے غریبوں کو معاف کر دیں انکے حالات بہت خراب ہیں ،شیخ رشید