اہم خبریں

وزیراعلیٰ سندھ نے مبینہ زہریلی گیس سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

کراچی (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ضلع کیماڑی کے علاقے میں مبینہ زہریلی گیس سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ نے کمشنر کراچی، ڈی جی ہیلتھ اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے واقعہ کی الگ الگ رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ نے محکمہ محنت، محکمہ صنعت اور ضلعی انتظامیہ کو واقعے کی مکمل انکوائری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ کون سی فیکٹریز ہیں جن سے اس قسم کی گیس کا اخراج ہو رہا ہے جو انسانی زندگی کیلئے نقصاندہ ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے سوال کیا کہ ان فیکٹریز کا کبھی معائنہ بھی کیا گیا ہے؟ وزیراعلیٰ نے واقعے کے بعد کی کارروائی سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

متعلقہ خبریں