اسلام آباد (نیوز ڈیسک )مرک انشورنس کمپنی گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کی مختلف ادویات اور ویکسینز کی تیاریوں میں پیش پیش ہے اور اس کی جانب سے اب بھی مختلف کینسرز کی ادویات کی آزمائش جاری ہے۔تاہم کمپنی کی جانب سے پروسٹیٹ کینسر کے لیے بنائی گئی ویکسین ’ کیٹرڈا’ (Keytruda) کے نتائج خراب آنے پر اس کی آزمائش بند کردی گئی۔ ’رائٹرز‘ کے مطابق کمپنی نے تصدیق کی کہ ویکسین کینسر کو روکنے اور کم کرنے میں ناکام ہوگئی، جس وجہ سے اس کی آزمائش کو بند کردیا گیا کیونکہ اس کے مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔