لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کی 11 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر ہاؤس میں گورنر بلیغ الرحمان نے نگران کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔جمعرات کو گورنر خیبرپختونخوا نے نگران صوبائی کابینہ سے حلف لے لیا۔پنجاب کی 11رکنی نگران کابینہ میں عامر میر، وہاب ریاض، انیق ناجی، تمکنت کریم، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اور نسیم صادق شامل ہیں۔















