اہم خبریں

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان سمیت 119 ملزمان میں سے 117 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ، دو کے اشتہار جاری

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی۔ نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے دو ملزمان کے اشتہار جاری۔ عدالت نے غیر حاضر دو ملزمان محمد عاصم اور شہیر سکندر کے اشتہار جاری کئے۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو 24 جنوری تک پیش ہونے کا وقت دے دیا۔ ملزمان پیش نہیں ہوتے تو اشتہاری قرار دئیے جائینگے جائیداد ضبط کی جائے گی۔ دونوں ملزمان جی ایچ کیو حملہ کیس کے مقدمے میں مسلسل غیر حاصر ہیں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد بانی پی ٹی آئی سمیت 119 ملزمان میں سے 117 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں :کسی ملک کی مدد کے خواہشمند نہیں،بیرسٹر گوہر، ٹرمپ کے نامزد نمائندہ برائے سپیشل مشن کے بیانات کا خیر مقدم کر تے ہیں،وقاص اکرم

متعلقہ خبریں