کراچی ( اے بی این نیوز ) پاراچنار کے حالات میں بیرونی ہا تھ ملوث ہیں۔ ایسے حالات میں ملک میں نو مئی جیسے واقعات جنم لیتے ہیں۔ گو رنر سندھ کا مران ٹیسور ی کی مزار قا ئد پر میڈیا سے گفتگو۔ کہا قوم مایوس نہ ہو۔ ہم مشکل وقت میں گھبرانے والے نہیں۔
مشکل وقت بھی گزرجائے گا ۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر پاکستان کے مسائل حل کرنا ہوں گے۔ صدر اور وزیراعظم ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔ آرمی چیف ملک کو معاشی حالات سے نکالنے کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں :دنیا میں امن وخو شحالی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا ، وزیراعظم شہبا ز شریف