اہم خبریں

شہر اقتدار میں نئی میٹرو بسیں، نئے روٹس، بلیو لائن بس سروس کو روات تک چلایا جائے گا

اسلام آباد ( نامہ نگار  ) اسلام آباد میں میڑو بس سروس مزید نئے روٹس پر چلیں گی، اس حوالے سے چئیرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے میٹرو بسسز کے لئے اقدامات تیز کر دئیے، آئی جے پی روڈ پر پرپل لائن میڑو بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ بلیو لائن بس سروس کو روات تک چلایا جائے گا، سلور لائن بس سروس کو ترامڑی کے علاقے سے شروع کیا جائے گا،نئی میڑو بس سروسز کو موجودہ میٹرو بس سروس آپریشنز کے ساتھ منسلک کیا جائے گا میڑو بس سروسز کے روٹس پر الیکٹرونک بسیں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بنیادوں پر چلانے کے لئے اقدامات تیز کر دیئے، طلباء اور 60 سال سے زائد افراد کو ان بسوں پر سفر کرنے میں 50 فیصد تک رعایت دی جا ئے گی،10 سال سے کم عمر کے بچوں کو مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں