اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) علیمہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت گرنے کے بعدلوگوں کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اوورسیزپاکستانی خوشی سے ترسیلات زر وطن نہیں بھیجیں گے۔
غریب محنت کش مزدور باہر کام کر کے ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں۔ بانی کا کہنا ہے کہ لندن پلان پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا ایجنڈہ تھا۔ 8فروری کو عوام نے بتایا کہ ظلم کے نظام کے خلاف کھڑے ہیں۔
9فروری کو لوگوں کا ووٹ چوری کر کے جعلی حکومت بنائی گئی۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک کی فکر ہے میں تھوڑا انتظار کر لیتا ہوں۔ عمران خان نے کہامطالبات نہ مانے گئے تو ترسیلات زر روکنے کی کال دوں گا۔
مزید پڑھیں پاکستان رینجرزپنجاب اور پنجاب پولیس کا کامیاب آپریشن، دو خوارج جہنم واصل