لاہور(نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات کی،صدر عارف علوی اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی طرف سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ بدھ کے روز صدر عارف علوی لاہور کے دورے پر پہنچے تھے۔