لاہور(نامہ نگار ) سویڈن میں انتہا پسند جماعت کے سربراہ راسموس پالودان کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی، نذر آتش کرنے اور ہالینڈ میںبھی قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جمعیت علماءپاکستان آج (27 جنوری)بروز جمعتہ المبارک ملک بھر میں ”یوم حرمت قرآن“ منائے گی۔جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر ،مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر ،سید محمد صفدر شاہ گیلانی ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اعوان ،حافظ نصیر احمد نورانی ،علامہ ابو یاسر اظہر حسین فاروقی ،مفتی تصدق حسین ،حافظ محمد سلیم اعوان ،رشید احمد رضوی ،مفتی جمیل رضوی سمیت جے یو پی کے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی رہنما مختلف مظاہروں سے خطاب کریں گے ۔ملک بھر میں جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام علماءو خطباءخطابات جمعتہ المبارک میں سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف بھرپور احتجاجی خطابات کریں گے ۔اس سلسلہ میں بڑا مظاہرہ جمعیت علماءپاکستان لاہور کینٹ کے زیر اہتمام والٹن روڈ پر منعقد ہو گا ۔جے یو پی کے مرکزی ،صوبائی اور ضلعی رہنما اس مظاہرے سے خطاب کریں گے ۔















