اہم خبریں

ایف آئی اے نے 24 نومبر کے احتجاج کی کوریج کرنے والے درجنوں صحافیوں اور وی لاگرز کے خلاف مقدمات درج کر لیے

اسلام آباد(  اےبی این نیوز     ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد کے سائبرکرائم ونگ نے پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی کوریج کرنے والے درجنوں صحافیوں اور وی لاگرز کے خلاف مقدمات درج کر لیے

پیکا ایکٹ کے تحت درج کیے گئے مقدمات میں نامزد ملزمان پر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنا کر پھیلانے اور لوگوں کو اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں

۔ امقدمات میں صحافی ہرمیت سنگھ، احمد نورانی، عبدالقادر، حسنین رفیق، سلمان درانی، عمران کھٹانہ، مریم شفقت ملک اور رضوان احمد خان کو نامزد کیا گیا ہے
۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ صحافی ہرمیت سنگھ نے اپنے ٹوئٹر پروفائل کے ذریعے پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف بدنیتی پر مبنی بیانیے کو فروغ دیا

۔ مقدمے کے مطابق صحافی ہرمیت سنگھ نے عوام کو پُرتشدد کارروائیوں کی طرف مائل کرنے، شہریوں میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنے اور ریاست کے ستونوں کے درمیان عداوت پیدا کرنے کی گھناؤنی کوشش کی۔

مقدمے کے مطابق ہرمیت سنگھ نے مخصوص لوگوں کے سیاسی مفادات کے لیے صوبائیت اور نسلی انتشار کو ہوا دی، جو کہ بغاوت کی مذموم حرکت ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے احتجاج میں زخمی اور لاپتہ کارکنوں کی فہرست جاری کردی

متعلقہ خبریں