اسلام آباد (اے بی این نیوز )رہنماپی ٹی آئی عامرمغل نے کہا ہے کہ پاکستان کےعوام24نومبرکوبھرپوراحتجاج کریں گے۔ ہماری جماعت پرامن مارچ کرناچاہتی ہے۔
8فروری کوہمارےمینڈیٹ پرشب خون ماراگیا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
حکومت کی فسطائیت دن بدن بڑھ رہی ہے۔ ہماری تحر یک مینڈیٹ کی واپسی تک ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کرکےعدلیہ کوکمزورکیاگیا۔ ہمیں نہ جوڈیشل کمیشن بناکردیاگیا نہ ٹربیونل میں سناگیا۔
رہنما پیپلزپارٹی تیمورتالپور نے کہا کہ پیپلزپارٹی کاموقف ہےسیاسی قیدیوں کورہائی ملنی چاہیے۔
دفاعی اداروں پرحملہ کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سےنمٹاجائے۔ پاکستان تحریک انصاف کومعاملات کاسیاسی حل نکالاجائے۔ یہ لوگ کسی جماعت سےبات کرنےکوتیارنہیں۔
پی ٹی آئی احتجاج کےذریعےبانی چیئرمین کی رہائی چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں :خواجہ سراؤں کی قسمت کھل گئی،سرکاری ملازمتوں کی آفر،درخواست دینے کی آ خری تاریخ جانئے کونسی ؟