اسلام آباد( اےبی این نیوز )وفاقی حکومت نے وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان کو پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
عنبرین جان اس وقت وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ حکومت پاکستان نے سول سرونٹس ایکٹ 1973ء کی شق 10 کے تحت وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان کو پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدہ کا اصافی چارج تین ماہ کی مدت یا ریگولر تقرری تک دیا ہے
چارج سنبھالنے کے بعد وفاقی سیکریٹری اطلاعات و ایم ڈی پی ٹی وی عنبرین جان نے پی ٹی وی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کی تحقیقات شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
12 ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ ملازمت ختم ہونے کے بعد دیگر ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل بھی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں :بلاول بھٹو کی کوئی ناراضگی ہوتی تو کل ان کے بندے ووٹ نہ دیتے،بیرسٹر عقیل ملک