اہم خبریں

مولانا فضل الرحمان جاتی عمرہ پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف ،نواز شریف ، اسحاق ڈار نے استقبال کیا

لاہور( اے بی این نیوز   )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریفنے جاتی عمرہ میں سیاسی قائدین کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جاتی عمرہ پہنچ گئے ۔ محمد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا ۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے ۔

مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی ہیں۔

مزید پڑھیں :چوری کامینڈیٹ لینےوالوں کوعوام کی کوئی فکرنہیں، نعیم پنجوتھہ

متعلقہ خبریں