لاہور (نیوزڈیسک)لاہور میں ایک شخص نے 3 بیٹیوں کو زہریلی گولیاں دیکر خود بھی نگل لی۔پولیس کے مطابق چاروں کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں زیرعلاج 14سالہ زینت دم توڑ گئی۔حکام کے مطابق زینت اور اسکی دو بہنوں کو انکے والد نے زہریلی گولیاں دیکرخود بھی نگل لی تھیں۔ اسپتال میں زیرعلاج بچیوں میں رمہ اور یشفین شامل ہیں۔پولیس کے مطابق 14 سالہزینت کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ باقی دونوں بچیوں اور ان کے والدکی حالت بھی تشویشناک ہے۔















