اہم خبریں

ایران میں 3 خواتین صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا

تہران (نیوزڈیسک)ایران میں 3 خواتین صحافیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان صحافیوں کی گرفتاری کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادررے کے مطابق ایران میں زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کیخلاف مظاہرے کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ان مظاہروں کے الزام میں اب تک تقریباً 80 صحافی گرفتار ہو چکے ہیں۔تینوں خواتین صحافیوں کو گزشتہ دو دنوں میں تہران میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد انہیں ایون جیل منتقل کردیا گیا ہے، جہاں مظاہروں کے سلسلے میں گرفتار ہونے والے متعدد افراد کو رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں