اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ تربیلا کو متحرک کرنے کیلئے 5 کوششیں کی گئیں اور تمام ناکام رہی ہیں۔اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ 2021 میں بجلی بریک ڈاؤن ہوا تو ہم نے بڑے شہروں میں 4 گھنٹے میں بجلی بحال کر دی تھی۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ ہم نے پورے ملک میں 7 سے 8 گھنٹے میں بجلی بحال کر دی تھی۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ امپورٹڈ حکومت بحالی کا انتظام بھی ٹھیک طرح سے نہیں چلا سکتی۔















