اسلام آباد(نیوزڈیسک) 9 مئی واقعات پر ملٹری کورٹ ٹرائل ،بانی تحریک انصاف عمران خان نےاسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 9 مئی مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل کے لیے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
عمران خان نے اپنے وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی ۔ سیکرٹری قانون ، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو درخواست میں فریق بنایا گیا ۔
آئی جی اسلام آباد ، آئی جی پنجاب ، ڈی جی ایف آئی اے درخواست میں فریق ۔آئی جی جیل خانہ جات کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے چند اہم رہنماوں کی واپسی کا عندیہ دیدیا