اسلام آباد (اےبی این نیوز ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن جماعت اسلامی کے امیر کوکہا ہے کہ ان کے پاس کوئی منصوبہ ہے تو پیش کریں۔
مولانا فضل الرحمان حکومت میں شامل ہونگے تو ہماری طاقت میں اضافہ ہوگا۔
اپوزیشن اور حکومت کا مطلب دشمنی نہیں ہوتا۔ ٓپس کے اختلافات میں الجھتے رہیں گے تو مسائل حل نہیں ہونگےپی ٹی آئی نے جو 9مئی کو کیاوہ پاکستان کا نائن الیون تھا۔
پی ٹی آئی اپنی منفی سیاست پر قوم سے معافی مانگے اور مثبت سیاست کرے۔
محمود اچکزئی ہمارے پرانے ساتھی ہیں ان کیساتھ ورکنگ ریلیشن شپ رہتا ہے۔
مزید پڑھیں :عوام بجلی چوری سے پرہیز کریں ورنہ لوڈشیڈنگ ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وارننگ















