لکی مروت(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور ایم این اے شیر افضل مروت کے آبائی حجرے (گیسٹ ہاؤس) کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی، پراسرار آگ نے مہمان خانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیاتاہم ریسکیو 1122 کی بھرپور کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
آگ لگنے سے فرنیچر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔شیر افضل مروت نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر حجرے میں آتشزدگی کے حوالے سے الزام لگایا کہ اسلام آباد میں ان پر حملہ کرنے والے نامعلوم افراد آگ لگانے کے ذمہ دار ہیں۔ ایک دن انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
گزشتہ آدھی رات کو میرے آبائی گاؤں بیگو خیل میں کچھ نامعلوم شرپسندوں نے میرے حجرے کو آگ لگا دی۔ فائر بریگیڈ اور 1122 نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔ میرے ذہن میں کوئی شک نہیں کہ یہ ان شرپسندوں کا ہاتھ تھا جنہوں نے اسلام آباد میں میرا گھر گرایا۔ ایک وقت آئے گا جب ان شرپسندوں سے… pic.twitter.com/PM3k9UYEqN
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) August 30, 2024















