کراچی (نیوزڈیسک)شمال مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان اسنیٰ کے حوالے سے پانچواں الرٹ جاری کر دیا۔ سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سے 120 کلو میٹر کے فاصلے پر پہنچ گیا ، ڈیپ ڈپریشن طاقتور طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارشیں برسانے والا سسٹم آج صبح تک شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر میں 50 سے 60 کلومیٹر اور کبھی 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں
ماہی گیر آج 31 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔اس کے علاوہ کمشنرکراچی نے بھی ماہی گیروں اور عام شہریوں کی سمندر میں جانے پر پابندی لگادی۔
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان عہدے سے مستعفی















