اہم خبریں

نایاب برفانی تیندوے کی 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کھال برآمد، ملزم گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک)محکمہ وائلڈ لائف نے لاہور میں کارروائی کرکے نایاب برفانی تیندوے کی کھال برآمد کرلی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم سوشل میڈیا پر نایاب جنگلی جانوروں کی کھال فروخت کرنےکا غیرقانونی کام کر رہا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں نایاب برفانی تیندوے کی قیمت 20 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 56 لاکھ روپے ہونےکا اندازہ ہے۔

سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کارروائی کرنے پر وائلڈ لائف ٹیم اور پولیس کو شاباش دی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں