اہم خبریں

روپوش قیادت کو روپوش رہنا چاہیے جن میں حماد اظہر بھی شامل ہیں،عمران خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ۔ میں اور شبلی فراز صاحب موجود تھے ۔

عمران خان نے کہا کہ وہ حماد اظہر پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ جنرل سیکرٹری پنجاب/قائم مقام صدر پنجاب کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ روپوش قیادت کو روپوش رہنا چاہیے جن میں حماد اظہر بھی شامل ہیں۔ کیونکہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ انہیں جبری طور پر لاپتہ افراد نہیں بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں :8ستمبر کو آپ سب نے نکلنا ہے اور جلسہ کرنا ہے،عمران خان کو قوم کے نام پیغام

متعلقہ خبریں