اہم خبریں

انٹرنیٹ کی بندش،عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کا جواب مسترد کردیا

‏ اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )لاہور ہائیکورٹ میں ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہو ئی، پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق اپنا جواب جمع کرادیا ۔
پی ٹی اے نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہونے کا اعتراف کرلیا ۔ انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہونے کی چار وجوہات ہیں۔ وکیل پی ٹی اےزیر سمندر سبمیرین کیبل کٹ جانے سے انٹرنیٹ کی سپیڈ سست روی کاشکار ہوئی۔ 31جولائی کی دوپہر کو ایک انٹرنیٹ کمپنی کی غلط تربیت کی وجہ سے سپیڈ کم ہوئی ۔
متعلقہ انٹرنیٹ کمپنی کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اور ملازمین معطل کیے۔ 15اگست کو انڈین نیشنل ڈے پر سائبر اٹیک ہوا جس سے انٹرنیٹ سلو ہوا ۔ وی پی این کے بے تحاشہ استعمال کی وجہ سے بھی انٹرنیٹ کی سپیڈ متاثر ہوئی۔
عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کر کے دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ پی ٹی اے ،وفاقی حکومت،وزیر اطلاعات نے عدالت میں جواب جمع کرایا۔ وزرات قانون سمیت دیگر نے بھی جواب جمع کرادیا ۔
عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کا جواب مسترد کردیا ۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو آئندہ سماعت پر شق وار جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی ۔
یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔ جسٹس شکیل احمد نے ایڈوکیٹ ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں :نفسیاتی مریضہ قراردی گئی کار ساز حادثے کی ملزمہ کتنے اداروں کی سرکردہ ہیں؟جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں

متعلقہ خبریں