اہم خبریں

پی ٹی آئی کا ٹکٹ اس وقت ڈالر کی طرح ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) میں بڑی بغاوت ہے ، کئی اراکین ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان سے ٹکٹ کے معاملے پر بات چل رہی ہے۔ پنجاب کے کافی لوگ ہماری پنجاب کی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ٹکٹ کا وعدہ لینا چاہتے ہیں، اس وقت ٹکٹ ڈالر کی طرح ہے اور معقول لوگوں کو دیکھیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے ہمارے استعفے منظور کرکے ہمارے لیے ایک طرح سے اچھا کیا ہے کیونکہ دو صوبوں کے علاوہ قومی اسمبلی کے ان حلقوں میں بھی الیکشن ہوں گے اور عام انتخابات کا ماحول ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن نہیں ہے، کیسا اپوزیشن لیڈر ہے، وزیراعظم کے لیے ڈیسک بجاتا ہے، کیا اپوزیشن اس طرح ہوتی ہے، جمہوریت بالکل ایسی نہیں ہوتی ہے، یہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کریں گے کہ شہباز شریف کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے وہ اعتماد کا ووٹ لیں یا ہم عدم اعتماد لے کر آئیں گے۔اسد قیصر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر بہت بڑی بغاوت ہے، اس دوران زیادہ نقصان خاص کر مسلم لیگ (ن) کو ہوا ہے، پارٹی ختم ہوگئی ہے اور پیپلزپارٹی زیادہ فائدہ اور مولانا نے حاصل کیا۔مسلم لیگ (ن) کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کافی لوگ ہماری پنجاب کی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ٹکٹ کا وعدہ لینا چاہتے ہیں، اس وقت ٹکٹ ڈالر کی طرح ہے اور معقول لوگوں کو دیکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پنجاب کی پارٹی فیصلہ کرے گی، تعداد کافی ہے اور جن کے اوپر کوئی الزام نہیں ہے تو ہم بالکل ٹکٹ دیں گے۔

متعلقہ خبریں