اہم خبریں

فلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے راولپنڈی میں ہڑتال کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (  اے بی این نیوز     )فلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے راولپنڈی میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔ فلور ملز مالکان نے آج گندم کی واشنگ روک دی ۔
گندم کی واشنگ روکنے سے شہر میں آٹے کی سپلائی نہیں ہو سکے گی ۔

فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کل سے راولپنڈی میں آٹے کی سپلائی نہیں ہوگی۔ ہڑتال کا اعلان بجلی،گیس کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے نفاذ کیخلاف کیا گیا ۔
آج سے فلور ملز،آٹا ڈیلر کی غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہو گی ۔

تندور،کریانہ اسٹور پر آٹے کی فروخت بند رہے گی۔ مرکزی تنظیم تاجران کی پنجاب نے آج فوارہ چوک پر مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں :حکومت کاپشاور میں ،9 10 محرم کو موبائل فون سروس بارے بڑا فیصلہ

متعلقہ خبریں