اہم خبریں

لاہور میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کی مزید برسات کی پیشگوئی

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ جس سے شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ روز بھی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

شہر کے جن علاقوں میں بادل کھل کر برسے ان میں مال روڈ ، جیل روڈ ، لکشمی چوک، علامہ اقبال ٹاون ،فیروز پور روڈ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

بارش کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور شہرمیں تیز ہوائیں چل رہیں ہیں۔

برسات کے بعد موسم سہانا ہوا تو شہریوں نے بھی سکون کا سانس لیا۔ شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں